پاکستان
20 مارچ ، 2014

کراچی:کورنگی میں کارپرفائرنگ،پولیس افسر انورجعفری جاں بحق

کراچی:کورنگی میں کارپرفائرنگ،پولیس افسر انورجعفری جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس افسر انور جعفری جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور واقعے میں زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس افسر انور جعفری کرائم برانچ میں تعینات تھے، مقتول پولیس افسر کی شولڈر پروموشن واپس لی گئی تھی۔جاں بحق پولیس افسر کی لاش اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :