کاروبار
22 مارچ ، 2014

ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ادارے ملوث ہیں،اقبال شاہ زئی

ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ادارے ملوث ہیں،اقبال شاہ زئی

کراچی…سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اقبال شاہ زئی نے انکشاف کیا ہے کہ کم کرائے دینے والے مسافروں کو ایرانی تیل اسمگل کرنے والی گاڑیوں میں سفر کرایا جاتا ہے،مکران ڈویژن کے مختلف اضلاع سے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے، جگہ جگہ چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود ٹرکوں اور مسافر بسوں کے ذریعہ ایرانی تیل ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا جاتا ہے، سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اقبال شاہ زئی نے الزام لگایا کہ اس غیر قانونی کام میں وہ ادارے ملوث ہیں جو اس کی روک تھام کے ذمہ دار ہیں۔اقبال شاہ زئی نے انکشاف کیا کہ مسافروں کو دو طرح کی گاڑیوں میں سفر کرایا جاتا ہے، جو کم کرائے دیتے ہیں انہیں ایرانی تیل اسمگل کرنے والی بسوں میں بٹھایا جاتا ہے اور زیادہ کرایہ دینے والے مسافر اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں میں سفر نہیں کرتے۔

مزید خبریں :