23 مارچ ، 2014
لاہور…ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دیہی اور شہری سندھ کی تقسیم کے متحمل نہیں ہوسکتے،دیہی اور شہری سندھ کی تقسیم ملکی بقاء کے لئے خطر ناک ہوگی۔پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کی مفاہمت سندھ کیساتھ ملکی استحکام اورمعیشت کے لئے بھی حوصلہ افزاء ہوگی۔لاہور میں معروف کاروباری شخصیات شیخ عمران کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکرکراچی میں امن وامان کی بحالی اوردیہی سندھ کے حالات بہترکرنیکے لئے غور کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ 23مارچ1940کو پہلے قرار داد تھی پاکستان بنانے کی ،اب ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بچانے کے لئے سیاسی جماعتیں متحدہو۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں حکومت طالبان مذاکراتی عمل سمیت ملک میں امن اومان اور معاشی صورتحال پر بحث ہو گی۔