22 جنوری ، 2012
ساؤ پالو … برازیل کے شہرساوٴ پالو میں فیشن ویک کے تیسرے روز بھی دل کش اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری رہا۔ساوٴپالو فیشن ویک میں برازیل کے معروف ڈیزائنروں کے تیار کردہ موسم ِ سرما کے نت نئیملبوسات پیش کیے جارہے ہیں،تیسرے دن پیش کیے گئے ملبوسات میں زیادہ تر چمڑے اورمخمل سے تیار کیے گئے تھے۔ موسم سرما کی مناسبت سے زیادہ تر سیاہ اور سرخ رنگ استعمال کیا گیا تھا۔برازیل میں تیار کیے گئے یہ ملبوسات جاپان اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔