کاروبار
25 مارچ ، 2014

بھارت سے بجلی کی خریداری کامعاہدہ طے پاگیا،خرم دستگیر

بھارت سے بجلی کی خریداری کامعاہدہ طے پاگیا،خرم دستگیر

لاہور …وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت سے بجلی کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا، گرڈاسٹیشن کی تعمیر اور لائن بچھاتے ہی بجلی خرید لیں گے، تجارت کے معاہدے پربات چیت فی الحال روک دی ہے، بھارتی انتخابات کے بعد نئی بھارتی حکومت سے معاہدہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتجارت نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیدی، تاہم بات چیت کا عمل فی الحال روک دیا ہے، بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کا فیصلہ 25ماہ پہلے ہو چکا، حتمی معاہدے میں نیگیٹو لسٹ کا خاتمہ کردیں گے، بھارت سیتجارت کاپاکستان کو نقصان نہیں، فائدہ ہو گا۔ خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت سے متاثر ہونے والی اشیاء پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگانے کا حق رکھتے ہیں، کسانوں کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا، بھارت کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔ خرم دستگیر کہتے ہیں، تجارت سے کشمیر، سیاچن اور پانی جیسے دیرنیہ سیاسی مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی، تجارت کی مخالفت میں مخصوص لابیاں سرگرم ہیں لیکن حکومت معاشی ترقی کیلئے یکسوئی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔

مزید خبریں :