پاکستان
28 مارچ ، 2014

پاکپتن : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ،دو گرفتار

پاکپتن : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ،دو گرفتار

پاکپتن…پاکپتن کے نواحی گاوٴں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک اور دو گرفتار ہو گئے،پولیس کے مطابق تھانہ کلیانہ کے علاقہ چک وریس کے قریب اطلاع ملنے پر کہ 3 ڈاکو ایک موٹر سائیکل چھین کر بھاگ رہے ہیں تو پولیس نے تعاقب کیا جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 گرفتار ہو گئے۔مرنے والے ڈاکو کی شناخت اشتہاری محمد یار عرف یاری کے نام سے ہوئی جس نے چند روز قبل پولیس سے اسلحہ چھینا تھا۔گرفتار ہونے والے دونوں ڈاکووٴں کی شناخت اسلم اور رستم کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :