دلچسپ و عجیب
28 مارچ ، 2014

لاہورکی خواتین کی یوگا میں بڑھتی دلچسپی

لاہورکی خواتین کی یوگا میں بڑھتی دلچسپی

لاہور…یوگا میں خواتین کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے، انہوں نے اس کے کئی فائدے دریافت کرلیے ہیں۔بیماریوں سے پاک، فٹ بدن ہی سب سے بڑی نعمت ہے، یوگا کرنے والے لوگ ہی اس کی خوبیوں سے آگاہ ہیں، نوعمر لڑکیوں کے ساتھ اب خواتین نے بھی چاک وچوبند رہنے کے لیے جم جانا شروع کر دیا ہے۔بعض خواتین کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے تو سبھی خود کو اسمارٹ رکھتی ہیں ،شادی کے بعد فٹ اور اسمارٹ رہنا چیلنج ہے۔یوگا کرنے والی لڑکیاں اس بات پر متفق ہیں کہ یوگا سے انسان کا دماغ فریش اور جسم ہلکا پھلکا رہتا ہے،جتنا بھی کام کر لیں ،تھکاوٹ نہیں ہوتی ۔یوگا انسٹرکٹر کہتی ہیں کہ یوگا سیکھنے والی خواتین کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو مسلسل ایک ہفتہ یوگا کر لے وہ چھوڑے گی نہیں۔ لاہوری لڑکیوں نے بننے سنوارنے کے ساتھ ساتھ چاک وچوبند رہنے اور خود کو ہمیشہ جوان رکھنے کا فن سیکھ لیا ہے۔

مزید خبریں :