06 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…با نسر ی پر گانے کی دھن تو بجا ئی ہی جا تی ہے لیکن اب اس کے ذریعے مو با ئل گیم بھی کھیلا جا سکتاہے ۔ چند امریکی نوجوانوں نے مو با ئل فون اور سا ؤنڈ ریکارڈر کے ملا پ سے ایسا سسٹم تخلیق کیا ہے جس کے ذریعے با نسری بجا کر مو بائل فو ن کا مقبو ل عام سانپ والا کھیل کھیلا جاسکتاہے ۔ اس منفرد سسٹم میں مو با ئل کے بٹن دبائے بغیر با نسری کے سر وں سے اسکرین پر چلتے سانپ کو کنٹرول کر نا ممکن ہے۔