06 اپریل ، 2012
امفال (منی پور) … بھارت کی ریاست منی پور میں بانسوں سے بنی سائیکل متعارف کرائی گئی ہے۔ منی پور کے دارالحکومت امفال میں 4 روزہ ورک شاپ کے دوران بانسوں سے بنی سائیکل کی رونمائی کی گئی، سائیکل میں تمام پائپ بانس کے ہیں اور صرف ہینڈل اور پیڈل دھات سے بنائے گئے ہیں۔ اس سائیکل کی تیاری کا مقصد ریاست کو سرسبز رکھنے سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ورک شاپ میں بتایا گیا کہ بانس سے بنی سائیکلیں افریقی ممالک گھانا اور زیمبیا میں چلائی جارہی ہیں۔