06 اپریل ، 2012
لندن … برطانیہ میں نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کی لعنت سے بچانے کیلئے سگریٹ کی کھلے عام فروخت پر پابندنی عائد کردی گئی ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بڑی دکانوں اور سپر مارکیٹس میں سگریٹ کے ڈبے سامنے نہیں رکھے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو ترغیب نہ ملے۔ اس اعلامیے پر پورے برطانیہ میں عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔