07 اپریل ، 2014
لاہور…لاہورمیں انفلو انزا ایچ ون این ون سے متاثرہ ایک اورمریض دم توڑ گیا،جس کے بعدپنجاب میں اس مرض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھونے والے مریضوں کی تعداد 14ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انفلو انزا ایچ ون این ون سے متاثرہ40سالہ زاہدعباس ملتان روڈپر واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھا ،جس کے انتقال کر جانے کے بعدصوبے میں اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد14ہو گئی ہے،پنجاب میں انفلو انزا ایچ ون این ون سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد49تک پہنچ گئی ہے۔