صحت و سائنس
07 اپریل ، 2014

یہ سوائن فلو نہیں بلکہ موسمی وائرس ہے،ڈی جی ہیلتھ پنجاب

یہ سوائن فلو نہیں بلکہ موسمی وائرس ہے،ڈی جی ہیلتھ پنجاب

لاہور…پنجاب میں حکومتی ذرائع ایچ ون این ون انفلوئنزا اے سے اموات کی تعداد 9 جبکہ غیرسرکاری ذرائع 14 قرار دے رہے ہیں،صحت حکام کا دعویٰ ہے کہ اموات ایچ ون این ون انفلوئنزا کے باعث نہیں بلکہ مرنے والوں کی قوت مدافعت دوسری بیماریوں سے ختم ہوچکی تھی،ملتان میں انفلوئنزا کے کچھ مریضوں کی اموات واقع ہوئیں تو بعض حلقوں نے اسے سوائن فلو کا سبب قرار دیا،جیونیوز سے گفتگو میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز کا کہنا تھا کہ ایچ ون این ون انفلوئینزا اے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، یہ سوائن فلو نہیں، بلکہ موسمی وائرس ہے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی مہینوں میں ان لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں اس وائرس کا شبہ پایا گیا، رزلٹ پازیٹیو آنے پر بہترین علاج کیا گیا ہے،اور اب تک اموات کی تعداد نو ہے۔پنجاب میں ایچ ون این ون انفولئنزا، اے کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایپیڈیمک رسپانس اینڈ کنٹرول ڈاکٹر جعفر الیاس نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ایچ ون این ون انفلوئینزا اے کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں،بلیو ایچ او کے ڈاکٹر بابر عالم نے بھی تصدیق کی کہ یہ سوائن فلو نہیں ہے۔

مزید خبریں :