06 اپریل ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ زرداری بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔ عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ گورنمنٹ چونا منڈی کالج برائے خواتین میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے حالات خراب ہیں لیکن امید کادامن نہیں چھوڑنا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں تبدیلی کا واحد راستہ جمہوریت ہے ووٹ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ووٹ کا درست استعمال ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔