پاکستان
06 اپریل ، 2012

گلگت بلتستان واقعات، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، ق لیگ

 گلگت بلتستان واقعات، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، ق لیگ

اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ق نے گلگت بلتستان میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جو قابل مذمت ہیں، ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں :