پاکستان
06 اپریل ، 2012

سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس کا کوٹہ مقرر کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم

سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس کا کوٹہ مقرر کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم

اٹک … وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس کا کوٹہ مقرر کیا جارہا ہے، صوبے اپنے حصے کے جی ایس ٹی میں کمی کریں تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اٹک ریفائنری کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی مرضی ہو گی کہ کوٹے کا استعمال ایک دن میں کریں یا ایک ماہ میں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹے سے زیادہ گیس استعمال کرنے پر اضافی ٹیرف دینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے روس کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ عاصم حسین نے مزید کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :