06 اپریل ، 2012
اسلام آباد … امریکی نائب سیکریٹری سیکیورٹی برائے ایشیا ڈاکٹر پیٹر لیوائے نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو مشترکہ دشمن کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ امریکی نائب سیکریٹری سیکیورٹی برائے ایشیا نے اپنے وفد اور پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کے ہمراہ اسلام آبادمیں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈاکٹر پیٹر لیوائے کا کہنا تھا کہ وہ ازسرنو تعلقات سے متعلق پاکستان میں جاری پارلیمانی عمل کا احترام کرتے ہیں۔ دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز) کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور امریکا سستے لیکن انتہائی مہلک بموں کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھائیں گے۔