پاکستان
06 اپریل ، 2012

آرمی چیف کی سفارش پر 5 فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کی منظوری

آرمی چیف کی سفارش پر 5 فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کی منظوری

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف کی سفارش پر 5 فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق جن فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی گئی ہے ان میں ایرا کے ڈپٹی چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سردار محمود علی خان، میجر جنرل نور حسین، اے این ایف کے سابق ڈی جی میجر جنرل سید شکیل حسین، ڈی جی نیشنل گارڈ میجر جنرل جہانگیر خان اور ای ایم ای کے میجر جنرل محمد شاہد شامل ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق مذکورہ فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کی سفارش آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کی تھی جن کی مدت ملازمت یا عمر کی حد پوری ہو چکی تھی۔

مزید خبریں :