پاکستان
06 اپریل ، 2012

سندھ میں گرمی بڑھ گئی ، نوابشاہ میں درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ

سندھ میں گرمی بڑھ گئی ، نوابشاہ میں درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ

اسلام آباد … سندھ کے اکثر شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اکثر شہروں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، لسبیلا، تربت اور چھور میں درجہ حرات 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ حیدر آباد اور موہنجو داڑو میں 42 ، خان پور، میرپورخاص، بدین، لاڑکانہ اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سکھر میں 40، کراچی اور ملتان میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور کا درجہ حرارت 34، پشاور میں 30، اسلام آباد میں 32 اور مری میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :