پاکستان
06 اپریل ، 2012

مارچ تک محصولات گزشتہ برس سے 25 فیصد زائد رہے، وفاقی وزیر خزانہ

مارچ تک محصولات گزشتہ برس سے 25 فیصد زائد رہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد … وفاقی وزارت خزانہ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ مارچ 2012ء تک محصولات کی وصولی گزشتہ برس سے 25 فیصد زائد یعنی 1270 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آبادمیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرکے انہیں موجودہ معاشی صورتحال، بجٹ کی تیاری اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ برآمدات میں بھی اضافے کا رجحان ہے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام شعبوں میں ترقی ہورہی ہے اورآئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا۔

مزید خبریں :