06 اپریل ، 2012
اسلام آباد … اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ بچے تعلیم حاصل کرنے کی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجوہات غربت، بیروزگاری، چائلڈ لیبر، اسکولز اور اساتذہ کی کمی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں یونیسیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 73 لاکھ بچے پرائمری تعلیم کیلئے ہی اسکول نہیں جا پاتے، ان میں بچیوں کی تعداد 57 فیصد ہے۔ بچوں کی تعلیم سے دوری کی وجوہات میں بدامنی، فرقہ واریت اور جغرافیائی حالات بھی شامل ہیں۔ یونیسیف کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کو بلاتفریق تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔