پاکستان
06 اپریل ، 2012

لاہور: حافظ سعید کی گرفتاری کیلئے امریکی انعام کیخلاف یوم احتجاج

لاہور … امریکا کی جانب سے جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی گرفتاری میں مدد پر انعام مقرر کرنے کے خلاف لاہور میں یوم احتجاج منایا گیا، مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں جماعت الدعوة نے جامع قادسیہ چوبرجی سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب کے سامنے پہنچنے پر شرکاء نے امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، امریکی اقدام حافظ محمد سعید کے خلاف جارحیت ہی نہیں، پاکستانی قوم کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس کوئی ثبوت نہیں جبکہ ہمارے بھولے وزیراعظم کہتے ہیں امریکا اور بھارت ثبوت دیں، حافظ سعید کو گرفتار کرلیں گے۔ اس موقع پر پولیس نے خار دار تار بچھا کر امریکی قونصلیٹ کو جانے والا راستہ بند کر دیا تھا۔

مزید خبریں :