07 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کے ساحل پر ایک خوبصورت نظارہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہاں نیلے رنگ کی روشنی پھیلاتے Squidsکا انبار لگ گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود ان چمکدار Squids میں قدرتی طور پر روشنی بکھیرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جن کی موجودگی سے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی نے پانی میں برقی قمقمے لگا دیئے ہوں۔تین انچ کے ان منفردبحری حشرات کوعام طور پرگہرے سمندرمیں ہی دیکھا جا سکتا ہے تاہم افزائشِ نسل کے لئے ہر سال مارچ سے جون کے مہینوں میں لاکھوں Squids انڈے دینے کے لئے ساحل پرجمع ہوتے ہیں۔ یہ دلفریب نظارہ دیکھنے کے لئے دنیا بھرسے سیاح جاپان آتے ہیں اور ٹویاما کے ساحل کا رُخ کرتے ہیں۔