07 اپریل ، 2012
لاہور…پنجاب گورنر ہاؤس لاہور کے باہر وفاقی وزیر اطلاعات کے سامنے خاتون نے بطور احتجاج اپنے آپ کوبلیڈ سے شدید زخمی کر لیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے د وران بہاولپور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ گزشتہ3سالوں سے اپنی جائیداد ہتھیانے کے خلاف مختلف جگہوں پر احتجاج کر رہی ہیں آج گورنر ہاؤس پہنچیں جہاں وفاقی وزیر اطلاعات پریس کانفرنس کر رہی تھیں کہ اسی دوران خاتون نے بطور احتجاج اپنے آپ کوبلیڈ سے شدید زخمی کر لیا لیکن وفاقی وزیر نے اس موقع پر خاتون کی دادرسی نہیں کی اور واپس چلی گئیں۔خواتین پولیس اہلکاروں نے زخمی خاتون کواسپتال منتقل کر دیا ہے ۔