07 اپریل ، 2012
رتو ڈیرو…جئے سندھ قومی محاذ کے چیئر مین بشیر قریشی کی رتو ڈیرو میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،رتو ڈیرو ہائی اسکول کے میدان میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس میں جئے سندھ قومی محاذ کے عہدیداروں کے علاوہ کارکنان اور ہمدردں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ بشیرخان قریشی گزشتہ شب سکرنڈ کے قریب گوٹھ دڑی مگسی میں دعوت میں شریک تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں فوری طور پر سکرنڈ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔بشیر قریشی کی عمر 54 سال تھی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔