دنیا
18 اپریل ، 2014

الجزائر : صدرعبدالعزیز بو تفلیقہ 81 فیصد ووٹ لیکر پھر صدر منتخب

الجزائر : صدرعبدالعزیز بو تفلیقہ 81 فیصد ووٹ لیکر پھر صدر منتخب

الجیریرز…افریقی ملک الجزائر میں مسلسل 15 سال اقتدار میں رہنے والے صدرعبدالعزیز بو تفلیقہ 81 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔الجزائری وزارت داخلہ کے مطابق 77 سالہ عبدالعزیز بوتفلیقہ صدارتی انتخابات میں 5 مخالف امیدواروں کو شکست دے کر81 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور مسلسل چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل سب سے مضبوط امیدوار علی بن فلیس نے 12 فیصد ووٹ حاصل کیئے، ملک کے دوکروڑ بیس لاکھ اہل ووٹرز میں سے 51 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزید خبریں :