دلچسپ و عجیب
07 اپریل ، 2012

برطانوی اسکولوں کے بچوں کا بیک وقت طویل ترین مطالعہ کاعالمی ریکارڈ

 برطانوی اسکولوں کے بچوں کا بیک وقت طویل ترین مطالعہ کاعالمی ریکارڈ

لندن…این جی ٹی…برطانوی شہر لندن کے اسکول کے بچوں نے دنیا کا طویل ترین مطالعہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔اس عالمی کارنامے کو قائم کر نے کیلئے ستائیس اسکولوں کے 2ہزار 7سو35طلباو طالبات نے آدھے گھنٹے تک بیک وقت ایک ساتھ سبق پڑھا جن کی رہنمائی کیلئے ان کے اساتذہ بھی وہاں مو جود تھے ۔ان طلباو طالبات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے طویل ترین مطالعے کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :