07 اپریل ، 2012
سین جون…پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے ملی نامی کتے کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔ہاتھ کی ہتھیلی پر سماجانے والے3ماہ کے ملی کا وزن صرف170گرام(کم و بیش ایک کیلے کے برابر)جبکہ قد6اعشاریہ35سینٹی میٹر ہے۔گینزانتظامیہ کی ریکارڈ بکس میں فی الحال Boo Booنامی امریکی کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز حاصل ہے جسکا قد10اعشاریہ16سینٹی میٹر ہے۔ملی کے مالکان کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کی جانچ پڑتال کے گینز کے نمائندے بہت جلد پورٹو ریکو جانے والے ہیں جسکے بعد اُسے باقاعدہ دنیا کی سب سے چھوٹے کتے کی حیثیت سے تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔