دلچسپ و عجیب
08 اپریل ، 2012

مراکش کے شاپنگ مال میں 3ہزار آبی حیات سے بھراایکیوریم

مراکش کے شاپنگ مال میں 3ہزار آبی حیات سے بھراایکیوریم

کاسا بلانکا…مراکش کے شہر کاسابلانکاکے ایک شاپنگ مال کی دلکشی کو مزید بڑھانے کیلئے ایک 30 فٹ اونچا ایکیوریم نصب کیا گیا ہے جس نے اپنی انفرادیت سے وہاں آنے والے افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔اس مخروطی شکل والے ایکیوریم میں 2 لاکھ 64ہزار گیلن تازہ پانی ڈالاگیا ہے جس کے اندرایک ہی وقت میں تقریباً تین ہزار سے زائد مختلف اقسام کی نت نئی مچھلیوں اور دیگر آبی حیا ت کو اِدھر سے اُدھر تیر اکی کر تے با آسانی دیکھا جاسکتاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس شفاف دیوہیکل فش ٹینک کے اندر لفٹ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جس کے ذریعے اس دیوہیکل ایکیوریم کی گہرائی میں جاکر نہایت قریب سے اس میں موجود آبی حیات کو دیکھا جاسکتاہے۔

مزید خبریں :