09 اپریل ، 2012
ٹوکیو…جہاں دنیا کی آبادی سات ارب سے بھی تجاوز کر گئی ہے وہیں جاپان میں ایک شہر ایسا بھی ہے جسے دنیا کا ویران ترین شہر قرار دیا جارہا ہے۔15ایکڑ رقبے پر محیط Gunkanjima نامی یہ جزیرہ 1810میں کوئلے کی دریافت کے بعددنیا کے نقشے پر اُبھر کر سامنے آیا۔1887سے 1974کے درمیانی عرصے میں ایک مکمل آبادشہرکا منظر پیش کرتے اس جزیرے پر کوئلے کی بیشمار کانیں موجود تھیں لیکن پٹرولیم کا استعمال بڑھ جانے کے بعدیہاں پر کوئلے نکالنے کا کام روک دیا گیا لہٰذا یہاں آباد خاندانوں نے نقل مکانی کرلی ۔ کسی کھنڈرکا نظارہ پیش کرتا یہ جزیرہ اب ایک ایسا علاقہ بن چکا ہے جہاں لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔