09 اپریل ، 2012
ساؤتھمپٹن… شہرہِ آفاق جہاز ٹائی ٹینک کے حادثے کو ایک صدی بیتنے کو ہے لیکن اس پر سوار مسافروں کے اہلِ خانہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔انہی یادوں کو ایک بار پھرتازہ کرنے کے لیے ایک بڑا بحری جہاز سفر پر روانہ کیا گیا ہے جس میں اس بار حادثے کے شکار ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کو سوار کیا گیا ہے۔برطانوی شہرساؤتھمپٹن کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والےMS Balmoralنامی اس جہاز پر 28ممالک کے1ہزار309مسافر موجود ہیں جن میں حادثے میں بچ جانے والے مسافروں سمیت تاریخ دان اورمصنفین شامل ہیں۔12دن کے سفر پر روانہ ہونے والا یہ جہازنیویارک کی بندرگاہ پر پہنچے گا جہاں پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ناصرف اس جہاز پر مسافروں کی تعدادٹھیک وہی ہے جتنی ٹائی ٹینک پر تھی بلکہ اس پر ٹائی ٹینک کے مینو پر مشتمل کھانا بھی پیش کیا جائیگا۔