09 اپریل ، 2012
کابل …کئی دہائیوں تک مختلف پابندیوں تلے زندگی گزارنے والے افغان باشندوں نے بلاآخر اب کھل کر سانس لینا شروع کردی ہیں اور جہاں کچھ عرصے پہلے کابل میں پہلی بار راک کنسرٹ کا انعقاد ہوا وہیں اب یہاں پہلے باؤلنگ ایرینا کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کھلنے والےThe Strikers نامی اس باؤلنگ ایرنیا کی بنیادایک افغان خاتون نے اپنی جیب سے 1ملین ڈالر خرچ کرتے ہوئے رکھی۔12لین پر مشتمل اس باؤلنگ ایرینا کیساتھ ساتھ یہاں ایک ریستوران بھی کھولا گیاہے جہاں ایک گیم کے لیے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو صرف35ڈالراداکرنے پڑتے ہیں۔