21 مئی ، 2014
موہالی…آئی پی ایل کے 48ویں میچ میں ممبئی انڈین نے کنگز الیون پنجاب کو 7وکٹ سے ہرادیا۔بھارتی شہرچندی گڑھ کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم موہالی میں ہونے والے میچ میں پنجاب نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 156رنز اسکور کیے۔جس میں کپتان جارج بیلی دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں ممبئی نے 157رنز کا ٹارگ3وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کردیا۔ لینڈل سیمنز نے 61گیندوں پر سنچری اسکور کی جس میں ان کے 14چوکے اور2چھکے شامل ہیں۔ممبئی کے جسپتھ بمبرا اور شریاس گوپال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔