کھیل
22 مئی ، 2014

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجربنگلورکو 30رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجربنگلورکو 30رنز سے ہرادیا

کولکتہ…آئی پی ایل کے 49ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے رائل چیلنجربنگلورکو 30رنز سے شکست دے دی۔ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے رائل چیلنجربنگلورکو مقررہ 20اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 195رنز کا ہدف دیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی جانب سے روبن اتھپا نے 51بالز پر 10چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 83رنز اسکور کیے، جبکہ شکیب الحسن نے 38گیندوں پر 5چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ جواب میں رائل چیلنجربنگلور کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 165رنز ہی اسکور کر پائی۔ کولکتہ کے سنیل نارائن نے 20رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔ روبن اتھپا کو سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید خبریں :