22 مئی ، 2014
لندن…انگلش کرکٹ بورڈ نے نوید عارف اور لو ونسنٹ کو عبوری طور پر معطل کردیا ہے، جس کے بعد دونوں کرکٹرز دنیا میں کہیں کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹر نوید عارف کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کے لوونسنٹ اور نوید عارف کو کاوٴنٹی کرکٹ میں فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ لو ونسنٹ کے خلاف اینٹی کرپشن کوڈ کے 14اور نوید عارف کے خلاف 6نکات کے تحت چارج شیٹ تیار کی گئی ہے۔