کھیل
22 مئی ، 2014

اسپین:بپھرے بل نے 3بل فائٹرز کو رونددیا،35سال میں پہلی بار ایونٹ منسوخ

اسپین:بپھرے بل نے 3بل فائٹرز کو رونددیا،35سال میں پہلی بار ایونٹ منسوخ

میڈرڈ …این جی ٹی …اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز بل فائٹنگ کے سالانہ سین اسیڈرو میلے کا آغاز ہوا جہاں پہلے ہی روز بپھرے بیل نے تین بل فائٹرز کو بری طرح روند ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق میڈرڈ کے لاس وینٹاس بل رنگ میں شروع ہونے والے سالانہ بل فائٹنگ میلے میں میٹاڈور(بل فائٹر)رِنگ میں اُترا تو چند سیکنڈوں میں غضیلے بیل کے عتاب کا شکار ہوا جس نے ناصرف اُسے بری طرح دھکیلتے ہوے زمین کی دھول چٹادی بلکہ سینگوں پر اُٹھاتے ہوئے زمین پر زور سے پٹخ بھی ڈالا۔یہی حال بعد میں آنے والے دیگر دو بل فائٹرز کا بھی ہوا جنہیں غصے میں بپھری بیلوں نے بری طرح ٹکریں مارتے ہوئے زمین پر گرادیااور اُنکے ساتھیوں نے موقع پر پہنچتے ہوئے بیل سے انکی جان خلاصی کرائی۔بل فائٹنگ میلے کے پہلے ہی روز بیلوں کے اس جارحانہ رویے کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے35سال میں پہلی بار اس ایونٹ کومنسوخ کردیا ہے۔

مزید خبریں :