کھیل
24 مئی ، 2014

انڈین پریمیئر لیگ میں آج بنگلور چنئی،کولکتا حیدرآباد کے مد مقابل ہوں گی

انڈین پریمیئر لیگ میں آج بنگلور چنئی،کولکتا حیدرآباد کے مد مقابل ہوں گی

ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے،بنگلور چنئی کا سامنا کرے گی جبکہ کولکتا کا مقابلہ حیدرآباد سن رائزرز سے ہوگا، دن کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ بنگلور رائل چیلجرزسے ہوگا۔چنئی لیگ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ لاسٹ فور میں جگہ بناچکی ہے۔بنگلور کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے ۔میچ دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا۔دوسرے میچ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ایک اور ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز سامنا کرے گی حیدرآباد کا،حیدرآباد کے 12 پوائنٹس ہیں آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے حیدرآباد کیلئے یہ اہم ترین میچ ہوگا۔جیو سوپر شام ساڑھے سات بجے میچ براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :