کھیل
24 مئی ، 2014

چمپئن لیگ فائنل ، ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ آج مد مقابل ہوں گے

چمپئن لیگ فائنل ، ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ آج مد مقابل ہوں گے

میڈرڈ…چمپئن لیگ فائنل میں آج اسپین کے دو کلبس ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ آمنے ہونگے۔چمپئن لیگ کے فائنل میں اسپین کی دو بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔مقابلہ ہوگا ریال میڈرڈ اور ایٹیلٹکو میڈرڈ کے درمیان،ریال میڈڑ نے فائنل تک رسائی کے لئے گذشتہ سال کی فائنلسٹ بورشیا ڈورٹمنڈ اور بائرن میونخ کو ڈھیر کیا۔ایٹیلٹیکو میڈرڈبارسلونا اور چیلسی کو شکست دیکر فائنل تک پہنچی۔ایٹیلٹکو میڈرڈ اسی سال اسپینش ٹائٹل جیت چکی تو ریال میڈرڈ نے اپینش کپ کوپا ڈیل رے میں فتح حاصل کی۔ریال میڈرڈ کے پاس کرس ٹیانو رونالڈو اور ،بیزیما تو ہیں حریف کو ڈیوڈ ویا اور ڈیاگو کوسٹا جیسے کھلاڑیوں کی خدمات احاصل ہیں۔ریال میڈرڈ نو بار چمپیئنز لیگ کا فاتح رہا۔جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے 40 سال قبل فائنل کھیلا تھا۔

مزید خبریں :