پاکستان
10 اپریل ، 2012

برسراقتدار آ کر جاگیریں ضبط کر کے غریبوں میں تقسیم کریں گے،سراج الحق

پشاور…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ برسراقتدار آ کر انگریزوں کی عطا کردہ جاگیریں ضبط کر کے غریبوں اور بے زمین کاشت کاروں میں تقسیم کی جائیں گی۔ پشاور میں چارسدہ روڈ پر عیسیٰ خیل گاوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پہلے سے اندھیرے میں ڈوبے صوبے میں مزید لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے کی بات کر کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ واپڈا کا کنٹرول لاہور سے پشاور لانے والے اب صوبے کو مزید تاریکیوں میں دھکیلنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں آکر مختصر مدت میں لوڈ شیڈنگ ختم اور مہنگائی کم کر دے گی۔ جب کہ تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں عام آدمی تک پہنچائی جائیں گی۔

مزید خبریں :