پاکستان
10 اپریل ، 2012

نئے انتخابات شفاف ہونگے،عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات شفاف ہونگے اور اقتدار کی منتقلی کا عمل باآسانی مکمل کرلیا جائے گا ،کراچی میں کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ موجودہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے باوجود رواں سال پاکستان چار فیصد کا معاشی ہدف حاصل کرلے گا۔وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ کیپیٹل مارکیٹس کے لیے جن مراعات کا اعلان کیا ہے اس پر کام جاری ہے اور جلد اس کا حکم نامہ جاری کردیا جائے گا،اس موقع پر چئیرمین ایس ای سی پی محمد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :