کھیل
28 مئی ، 2014

سلطان اذلان شاہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 سلطان اذلان شاہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ایپوہ…ملائیشیا کی ریاست پیرک کے سلطان اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدراذلان شاہ 86سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،سرکاری اعلامیے کے مطابق سلطان اذلان شاہ کا انتقال کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیوٹ میں ہوا، اْن کو کل عصر کی نماز کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا، اْن کی موت پر کل ریاست پیرک میں عام تعطیل کا اور سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،سلان اذلان شاہ کے انتقال پر قومی پرچم بھی سات روز تک سرنگوں رہے گا، ملائیشیا میں انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لیے کافی کام کیا، انتقال کے وقت وہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کے ممبر تھے، اْن کے نام سے ہر سال ریاست پیرک کے دارالحکومت ایپوہ میں انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوتا ہے۔سلطان اذلان شاہ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد ،اولمپئن اصلاح الدین ، سمیع اللہ، شہناز شیخ،اختر رسول اور دیگر شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :