پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی کو’معذوردوست‘شہربنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی…کراچی کوسرکاری ونجی شراکت داری سے”معذوردوست“ شہر بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میں سندھ کے محکمہ خصوصی تعلیم،کمشنرکراچی،انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ اور اسپیشل افرادکی فلاح کیلئے کام کرنیوالے نجی ادارے کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے اورکراچی کو”معذوردوست“ شہربنانے پرغورکیاگیا۔تقریب میں مقررین نے زوردیا کہ کراچی میں تمام سہولیات خصوصی افرادکی پہنچ میں لانے کیلیے مزید تحقیقات اورماہرین کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو ایسی تجاویزدی جائیں جن کی روشنی میں خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے درست حکمت عملی طے کی جائے۔

مزید خبریں :