10 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت (بدھ کو) اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ری اسٹرکچرنگ پلان کا ازسرنو جائزہ لیاجائیگا۔سرکاری ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں کراچی اور گلگت بلتستان سمیت ملک میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیاجائیگا۔ 15 نکاتی ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے بحران پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جب کہ اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے بیل آوٴٹ پیکج کی ادائیگی کے لیے درخواست کیے جانے کی توقع ہے۔ کابینہ پاک امریکا تعلقات کی پارلیمنٹ سے منظوری اور حالیہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر بھی غور کرے گی۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا جائیگا جب کہ چین ،اٹلی اور عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے معاہدے منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔