10 اپریل ، 2012
لاہور…اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،لاہور میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہور اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں ساڑھے بارہ لاکھ افراد نے شرکت کی جوکہ ایک ریکارڈہے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں بورڈ کے ملازمین کا بہت بڑا ہاتھ ہے گریڈ ایک سے اٹھارہ تک ملازمین کو بائیس لاکھ اسی ہزار روپے کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میگا اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ستمبر اکتوبر میں کیا جا ئے گا۔