06 جون ، 2014
ماسکو.......نو جوانوں نے ڈرل مشین کے ذریعے دیوہیکل واٹر ٹاور منٹوں میں زمین بوس کر دیا۔پرانی عمارتوں یا ٹاورز کو گرانے کے لیے دنیا بھر میں آتش گیر مادے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن روس میں دو نو جوانو ں نے ایک قدیم واٹر ٹاور کو گرانے کے لیے ڈرل مشین کا استعمال کیا اور منٹوں میں ٹاور زمین بو س بھی کر دیا۔ دو نوں نو جوانوں نے اینٹوں سے بنے اس ٹاور کے نچلے حصے کی اینٹوں میں ڈرل مشین سے بڑے بڑے سوراخ کیے جس کے باعث اس ٹاور کی بنیاد کچی ہو گئی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر آگرا۔