کاروبار
11 اپریل ، 2012

ایرانی صوبہ خراسان کا پنجاب سے 50 ہزار ٹن گوشت درآمد کرنیکا معاہدہ

ایرانی صوبہ خراسان کا پنجاب سے 50 ہزار ٹن گوشت درآمد کرنیکا معاہدہ

لاہور … پنجاب اور ایرانی صوبہ خراسان کے حکام کے درمیان مذاکرات میں پنجاب سے 50 ہزار ٹن گوشت کی درآمد اور زراعت وتعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ خراسانی حکام سے مذاکرات وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کی قیادت میں گئے ہوئے وفد نے کیے۔ سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے گورنر خراسان کو میٹرو ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ماہرین کے ہمراہ لاہور کے دورے کی دعوت دی۔ مشہد چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صنعتکار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :