11 اپریل ، 2012
دبئی …دبئی میں 15ویں سالانہ برائیڈل شو کا انعقاد کیا گیا جسے مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا برائیڈ شو مانا جارہا ہے۔اس شو میں 300نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ تقریباً22فیشن شوز کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس برائیڈل شو کی خاصیت یہ تھی کہ یہاں دلہا دلہن کی تیاری،میک اپ،کپڑوں اور جیولری سے لیکر شادی کے وینیو،پھولوں کی سجاوٹ ،شادی کے کارڈز ،ویڈنگ کیک حتیٰ کے فوٹو گرافی اور ہنی مون سمیت شادی کے بندھن سے جڑے تمام اہم پہلوؤں کو مدِ نظر رکھا گیا ۔