کھیل
12 جون ، 2014

امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بارش کی نذر

امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بارش کی نذر

ڈیلس .....راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی..... ڈیلس میں امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد منتظمین نے انعامی رقم تمام ٹیموں میںبرابرتقسیم کردی۔امریکا بھر سے آئی ہوئی کرکٹ ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والا امریکن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ خراب موسم اور شدید بارش کی نذر ہو گیا‘ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کےلئے ڈیلس پہنچی تھیں تاہم مسلسل خراب موسم ہونے کے باعث فائنل اور سیمی فائنل نہ ہونے کے سبب آٹھوں ٹیموں کو فاتح قرار دیتے ہوئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم تمام ٹیموں میں برابر تقسیم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں سالانہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس کی اجازت پہلی مرتبہ آئی سی سی (کیلیفورنیا) امریکانے دی تھی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا‘ ویسٹ انڈیز‘ انڈیا‘ امریکہ اور پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی بطور مہمان شرکت کی جن میں پاکستان کے شہباز اور نوید لطیف بھی شامل تھے جنہوں نے پی سی بی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سبب اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا جبکہ دیگر کرکٹ کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں شبیر احمد‘ منصور اختر‘ المحمد‘ شہزاد حسن‘ سعود‘ شہریار احمد‘ خالد لطیف‘ نور القمر‘ بھارت کے کھلاڑی شرما‘ ویسٹ انڈیز کے اینڈریو پال اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ مذکورہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے جن میں اسٹار VII‘ یو ایس اوپن‘ فلوریڈا‘ اے ایف ایل گلے ڈی ٹورس‘ سمارٹ چوائس ہیوسٹن‘ پنجاب لوائین‘ اجومانا کرکٹ کلب شکاگو‘ پنجاب (انڈیا) 20/20‘ ماما کرکٹ کلب ہیوسٹن‘ پی آئی ایس‘ رائیل‘ رائیل کرکٹ کلب‘ مڈلینڈ کلب مڈلینڈ‘ جی ٹی سی سی اوکلوہاما‘ ڈیلس سی سی‘ فائر فائٹر ڈیلس شامل ہیں جن کے درمیان مقابلے ہوئے جن میں کل 8 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں جن میں پنجاب لوائین I‘ اے ایف ٹی گلیڈز‘ سمارٹ چوائس کلب‘ US آل اسٹار‘ پنجاب لوائین II‘ پنجاب 20/20‘ رائیل کرکٹ کلب اور GTCC کی ٹیمیں شامل تھیں۔ خراب موسم کے باعث اور پورا ہفتہ لگاتار بارشیں ہونے کے باعث کوارٹر فائنل‘ سیمی فائنل اور فائنل منعقد نہ ہو سکا لہٰذا 8 ٹیموں کو فاتح قرار دے کر ان کے درمیان 25 ہزار ڈالر کی رقم برابر تقسیم کر دی گئی جو کہ US-T20 اور CC-USA اور NTCA کی جانب سے رکھا گیا تھا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ امریکہ میں آئی سی سی کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اے زی قاسمی‘ سعود اور جویریہ سمیت امریکہ بھر سے کرکٹ کے شائقین بھی ڈیلس خصوصی طور پر آئے تھے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مہمانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر کی جانب سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر میزبان اظہر قاسمی‘ سعود قاسمی اور دیگر نے امریکہ بھر سے آنے والے کھلاڑیوں اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :