کھیل
18 جون ، 2014

مرلی دھرن آسٹریلوی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے

مرلی دھرن آسٹریلوی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے

سڈنی ....ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرلی دھرن اب پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے۔ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے مرلی دھرن رواں سال ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز میں آسٹریلوی اسپنرز کی مدد کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مرلی دھرن نے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن سمیت کئی کھلاڑیوں کو اپنی شاگردی میں لے لیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن کی بحیثیت کنسلٹنٹ آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت سے بولرز اور بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں جن کو قابو کرنے میں مرلی دھرن ٹیم کی مدد کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :