دنیا
19 جون ، 2014

150 آسٹریلوی شام وعراق میں شدت پسندوں کے ساتھ ہیں،آسٹریلیا

150 آسٹریلوی شام وعراق میں شدت پسندوں کے ساتھ ہیں،آسٹریلیا

کینبرا...... آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ شام اور عراق میں تقریباً 150 آسٹریلوی شہری شدت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیںاورخدشہ ہے کہ جب یہ لوگ واپس آئیں گے تو آسٹریلیا میں دہشت گردی کرسکتے ہیں ۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولیا بشپ کاکہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر کئی پاسپورٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ منسوخ کیے گئے پاسپورٹ آسٹریلیا سے جانے والوں کے ہیں یا واپس آنے والوں کے ہیں ۔

مزید خبریں :