کاروبار
12 اپریل ، 2012

بھارت سے تجارت کے فروغ پر بات ہو گی،ظفر محمود

بھارت سے تجارت کے فروغ پر بات ہو گی،ظفر محمود

اسلام آباد…وفاقی سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں تجارتی فروغ کے امور پر بات ہوگی، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیے جانے کے بعد منفی لسٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ میں شرکت اور بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں،نمائش میں سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں اور تاجروں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ کل واہگہ بارڈر پر ٹریڈ گیٹ سے تجارت کا آغاز ہو گا، گیٹ کا افتتاح دونوں ممالک کے پنجاب کے وزراء اعلیٰ کریں گے ۔

مزید خبریں :